پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی اپنی بہن علشبہ انجم کے ساتھ نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
علشبہ انجم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں جنت مرزا کے ہمراہ کار میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہاہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
گزشتہ دنوں ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں جنت مرزا بھارت کے مشہور گانے تیری میری پر لیپسنگ کر رہی تھیں۔
واضح رہے کہ جنت مرزا انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔