جلد بتاؤں گا کہ راکھی ساونت نے کیسے جال میں پھنسایا، عادل خان درانی

جلد بتاؤں گا کہ راکھی ساونت نے کیسے جال میں پھنسایا، عادل خان درانی


بالی ووڈ کی متنازع ڈانسر اور اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد پریس کانفرنس کرکے بتائیں گے کہ کیسے راکھی ساونت نے انہیں جال میں پھنسایا ہے اور کروڑ روپے کس نے کس کو دینے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران جب میڈیا نمائندوں نے ان سے راکھی ساونت کی جانب سے عائد الزامات کے حوالے سے سوالات کئے تو انہوں نے کہا کہ میں جلد پریس کانفرنس کرکے اپنی سائیڈ کی کہانی بتاؤں گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں راکھی ساونت اور اُس کے لوگوں نے پھنسایا ہے۔

عادل خان درانی نے مزید کہا کہ میں ادِھر اُدھر میڈیا سے بات نہیں کروں گا بلکہ کچھ دنوں میں پریس کانفرنس کرکے اپنا مؤقف باقاعدہ طریقے سے بتاؤں گا کہ کیسے اُس نے اور اس کے لوگوں نے مجھے اپنے جال میں پھنسایا اور بتاؤں گا کہ کروڑ روپے مجھے دینے ہیں یا کروڑ روپے مجھے لینے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں آج یا کل میں پریس کانفرنس کرکے سب بتاؤں گا کہ میرے ساتھ بہت غلط ہوا ہے اور جو ہوا وہ کیوں ہوا۔ اب کوئی مجھے جیل میں نہیں ڈلواسکتا۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل راکھی ساونت نے عادل خان درانی پر الزامات عائد کئے تھے کہ ان کا کسی اور خاتون کے ساتھ تعلق ہے اور انہوں نے ان کے فلیٹ سے پیسے اور زیورات چرائے ہیں۔

بعدازاں راکھی ساونت کے سابق شوہر کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کی گئی تھی۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق پولیس کا انکشاف کیا کہ عادل خان اور راکھی ساونت کی ملاقات جنوری 2022 میں ہوئی جس کے بعد دونوں نے مشترکہ طور کاروبار شروع کیا۔

پولیس کے مطابق عادل خان درانی نے راکھی ساونت کے علم میں لائے بغیر جون 2022 میں اُن کے اکاؤںٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے نکلوا کر کار خرید لی تاہم اس کے باوجود اداکارہ نے اُسے کچھ نہیں کہا کیونکہ عادل نے اُن سے شادی کا وعدہ کیا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر عادل خان درانی نے راکھی ساونت پر دو بار حملہ کیا اور اسے دھمکیاں دیں تھی کہ وہاس کے چہرے پر تیزاب پھینک دے گا اور اسے جان سے مار کر موت کو سڑک حادثے کا نام دے دیئے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں