اسلام آباد: نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو گرفتار کرلیا۔
چیئرمین نے گزشتہ روز جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے اور ان کے گرفتاری کے وارنٹ گزشتہ روز جاری کیے گئے تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور اور آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد سابق صدر کو زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔