جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپورکا جسمانی ریمانڈ کے دوران بیان موصول


کراچی: جعلی اکاونٹس کیس میں جسمانی ریمانڈ کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کا  حاصل کر لیا۔

جیو نیوز کو موصول بیان کی کاپی کے مطابق نیب نے فریال تالپور سے سوال پوچھا کہ کیا آپ نے جعلی اکاؤنٹس سے 3 کروڑ روپے لےکر اویس مظفر کو دیئے؟

فریال تالپور نے جواب میں کہا مجھے گنے کی فصل کی ادائیگی ہوئی، معلوم نہیں تھا رقم جعلی اکاؤنٹس سے آ رہی ہے۔

نیب حکام نے سوال پوچھا کہ گنے کی فصل کی رقم کس شوگر مل نے ادا کی؟

پیپلز پارٹی کی رہنما نے جواب میں کہا رقم عبدالغنی مجید نے دی لیکن یاد نہیں کس شوگر مل سے آئی۔

سابق صدر آصف زرداری پارک لین کیس میں بھی گرفتار

فریال تالپور نے اپنے بیان میں زرداری گروپ کے جوائنٹ وینچر سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا ناصر عبداللہ، یونس کوڈواوی اور حسین لوائی سے بھی کوئی تعلق نہیں، پارک لین اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ سے بھی کوئی تعلق نہیں۔

نیب نے استفسار کیا اویس مظفر نے 3 کروڑ کیش کرائے تاکہ مشکوک ٹرانزیکشن کی ٹریل توڑی جائے؟

فریال تالپور کا کہنا تھا زرداری گروپ کی دستخط شدہ چیک بُک ابوبکر زرداری کے پاس ہوتی تھی۔

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کو گرفتار کرلیا

خیال رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نیب کی حراست میں ہیں۔

نیب حکام نے آصف علی زرداری کو اسلام آباد میں رکھا ہوا ہے جب کہ فریال تالپور کو کراچی میں ان کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیکر وہاں رکھا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں