معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اُنہوں نے شادی کے 5 سال بعد اپنی سابقہ گرل فرینڈ سیلینا گومز کا ٹیٹو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
جسٹن بیبر نے کچھ دنوں پہلے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک بلائنڈ آئٹم شیئرکیا تھا جس پر لکھا ہوا تھا کہ یہ اے لسٹ گلوکار جنہیں ٹیٹو بنوانا پسند ہے وہ اپنے متنازع ٹیٹوز میں سے ایک کو ہٹانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور اُنہوں نے کس ٹیٹو کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ جان کر کچھ مداح خوش نہیں ہوں گے‘۔
یاد رہے کہ جسٹن بیبر کے مشہور ٹیٹوز میں سے ایک ان کی سابقہ گرل فرینڈ سیلینا گومز کا پورٹریٹ ہے جوکہ اُنہوں نے گلوکارہ کے ایلے میگزین کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ سے متاثر ہو کر بنوایا تھا۔
کینیڈین گلوکار کی اس انسٹا اسٹوری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوگئی ہیں کہ اُنہوں نے اب سیلینا گومز کا ٹیٹو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ جسٹن بیبر نے سیلینا گومز کے ساتھ مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار تعلقات کو ختم کرنے کے بعد 2018ء میں امریکی ماڈل ہیلے بیبر سے شادی کرلی تھی۔