جسٹن اور ہیلی بیبر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، نام و تصویر شیئر

جسٹن اور ہیلی بیبر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، نام و تصویر شیئر


بین الاقوامی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر نے شادی کے 6 سال بعد اپنے ہاں پہلی اولاد کو خوش آمدید کہا ہے۔

جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر بیٹے کے والدین بن گئے ہیں۔

اس خوش خبری کا اعلان جسٹن بیبر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کیا ہے۔

دنیا بھر میں موجود اپنے کروڑوں مداحوں کو یہ خوش خبری سناتے ہوئے گلوکار نے اپنے نومولود بیٹے کے پاؤں کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

اس پوسٹ پر مختصر سا کیپشن دیتے ہوئے جسٹن بیبر نے بیٹے کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہا ہے اور ساتھ میں بیٹے کا نام بھی بتایا ہے۔

جسٹن بیبر کی پوسٹ کے مطابق گلوکار اور اہلیہ نے اپنے بیٹے کا نام ’جیک بلوز بیبر‘ رکھا ہے۔

یاد رہے کہ معروف گلوکار جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر 2018ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں