ججز کے خلاف کردار کشی مہم میں مبینہ طور پر سیاسی جماعت سے جڑے اکاونٹس کے ملوث ہونے کا انکشاف

ججز کے خلاف کردار کشی مہم میں مبینہ طور پر سیاسی جماعت سے جڑے اکاونٹس کے ملوث ہونے کا انکشاف


چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی گئی حالیہ کردار کشی کی مہم میں مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت سے جڑے اکاونٹس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مذموم مہم کے دوران ججز کی بیگمات کو ایئر پورٹس پرچیکنگ سے مستثنیٰ قرار دینے والے ایک پرانے خط کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال کیا گیا۔

مہم کے دوران بغیر تحقیق اس معاملے کو جواز بنا کر سوشل میڈیا پر عدلیہ، ججز اور ان کے اہل خانہ سے متعلق ہتک آمیز مہم چلائی گئی۔

معاملے کی تحقیقات میں ججز کو بدنام کرنے کی مہم کے پیچھے سیاسی جماعت سے جڑے اکاونٹس ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ہوا بازی ڈویژن کا بارہ اکتوبر کا مراسلہ سولہ دسمبر کو تقریباًدو ماہ کے بعد سب سے پہلے سیاسی جماعت سے وابستہ جے بی نامی اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں