معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اپنے شوہر مانی سے سوال کیا ہے کہ جب وہ ان کے ساتھ ہوتی ہیں تو ان کو سب کچھ گولڈن کیوں لگتا ہے؟
گزشتہ روز اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر مانی کے ہمراہ دو تصاویر شیئر کیں۔ حرا نے اِن تصاویر کے کیپشن میں مانی سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ جب میں تمہارے ساتھ ہوتی ہوں تو مجھے سب کچھ گولڈن کیوں لگتا ہے؟
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ دنیا سنہری ہے اور ہم اِس میں اڑ رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ سب کچھ چمکدار اور جادو سا لگتا ہے۔
واضح رہے کہ حرا مانی اکثر سوشل میڈیا پر اپنے شوہر مانی کے لیے محبت بھرے پیغامات شیئر کرتی رہتی ہیں ۔