جب رنویر نے عالیہ بھٹ کو رنبیر کے نام پر چھیڑا


بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’گُلی بوائے‘ کا ٹریلر گزشتہ روز ریلیز کیا گیا جس کے بعد مداحوں کو فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔

فلم ’گُلی بوائے‘ اسٹریٹ ریپرز ویویان فرنینڈز عرف ڈیوائن اور نوید شیخ عرف نیزی پر بنائی گئی ہے، جن کا ایک گانا ’مِری گلی میں‘ انتہائی مقبول ہے۔

اس فلم میں اسٹریٹ ریپرز کی زندگی کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ ساتھ یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ شہرت کے حصول کے لیے وہ کیا کیا کرتے ہیں جو 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ٹریلر لانچ کی تقریب میں رنویر اور عالیہ سمیت فلم ساز و ہدایت کار زویا اختر اور فرحان اختر بھی موجود تھے، جہاں پوری ٹیم سے دلچسپ سوالات و جوابات بھی کیے گئے۔

اس دوران عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ رنویر سنگھ اور رنبیر کپور دونوں کے ساتھ کام کرنے میں کیا مماثلت ہے؟ جس پر عالیہ نے جواب دیا کہ دونوں کے ساتھ کام کرنے میں بہت مماثلت ہے، فرق صرف یہ ہے فلم ’گُلی بوائے‘ رنویر سنگھ کے ساتھ کی ہے اور فلم ’برھماسترا‘ میں رنبیر کپور ہیں۔

عالیہ بھٹ کے اس جواب پر رنویر نے موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا بلکہ شرارتی اور مزاحیہ انداز میں عالیہ بھٹ کو ان کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے نام سے چھیڑتے ہوئے کہا کہ ’فرق صرف اتنا ہے کہ ایک تھوڑا زیادہ اسپیشل ہے اور ایک تھوڑا کم ہے‘۔

عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ کی اس شرارت پر شرما گئیں اور مسکرانے لگیں جس کی ویڈیو دیکھی جا سکتی ہے


اپنا تبصرہ لکھیں