ٹوکیو:
جاپان میں فائزر اور بائیوٹیک کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی 1 ہزار خوراکیں خراب ہوگئیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزارت صحت نے کہا ہے کہ فائزر اور بائیوٹیک کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی ایک ہزار سے زائد ٹیکے خراب ہوگئے جس پر محکمے نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
دوسری جانب جاپانی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ویکسین کی خرابی ریفریجریٹر خراب ہونے سے ہوئی جس پر ریفریجریٹر تیار کرنے والی کمپنی کے خلاف تحقیقات ہوگی۔
خیال رہے کہ اس ویکسین کو محفوظ اور مؤثر رکھنے کے لیے کولڈ چین اسٹوریج کی ضرورت ہوتی ہے یعنی اس ویکسین کو 60 سے 80 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر رکھنا ضروری ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ جاپان میں کافی تاخیر سے کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوا ہے جس کے لیے صرف فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوی دی گئی تھی جب کہ پانچ ماہ بعد ٹوکیو میں اولمپکس گیمز کا آغاز ہو رہا ہے۔