جاپان: سمندری طوفان سے تباہی و نظام زندگی متاثر، تین افراد ہلاک

جاپان: سمندری طوفان سے تباہی و نظام زندگی متاثر، تین افراد ہلاک


جاپان کے جنوب مغربی علاقوں میں سمندری طوفان شانشان کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوئے ہیں۔

ٹوکیو سے خبر ایجنسی کے مطابق 50 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ جاپان کے سات اضلاع میں 2 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق طوفان سے متاثرہ علاقوں میں 8 سو سے زیادہ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ جزیرے کیوشو کے بیشتر علاقوں میں ٹرین، فیری اور بس سروسز بند ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک لاپتہ ہے۔

سمندری طوفان آج صبح کیوشو جزیرے کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا۔ جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق دو روز میں طوفان کا ٹوکیو کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں