جاپان: جدید ترین ہولوگرافک نئے بینک نوٹ 3 جولائی کو جاری ہونگے

جاپان: جدید ترین ہولوگرافک نئے بینک نوٹ 3 جولائی کو جاری ہونگے


جاپان میں جدید ترین ہولوگرافی پر مشتمل نئے بینک نوٹ 3 جولائی سے جاری کیے جائیں گے، نوٹوں میں تاریخی شخصیات کے تھری ڈی پورٹریٹ دکھائی دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق جاپان میں 20 سال میں پہلی بار ڈیزائن کی تبدیلی میں 10000 ین، 5000 ین، اور 1000 ین کے نوٹ پر موجودہ ورژنز کے مقابلے زیادہ بڑے نمبر پرنٹ کیے جائیں گے، تاکہ تمام لوگ، عمر اور قومیت سے قطع نظر، انہیں آسانی سے پہچان سکیں۔

نوٹ پر خصوصی نشانات بصارت سے محروم افراد کو چھونے اور بتانے کی سہولت دیں گے کہ وہ کون سا بینک نوٹ رکھے ہوئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں