جاپانی سیریز پوکیمون کی صداکار ریچل لِلیس چل بسیں

جاپانی سیریز پوکیمون کی صداکار ریچل لِلیس چل بسیں


جاپان کی معروف اینیمیٹڈ سیریز پوکیمون میں اپنی آواز کا جادو چلانے والی صدا کار ریچل لِلیس چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 55 سالہ صدا کار اداکارہ ریچل لِلیس چھاتی کے کینسر میں مبتلا تھیں۔

انہوں نے جاپانی اینی میٹڈ سیریز میں مسٹی اور جیسی کے مرکزی کرداروں سمیت دیگر کئی کرداروں کو آواز دی۔

ریچل لِلیس کی وفات کی تصدیق ساتھی صداکار ویرونیکا ٹیلر نے کی ہے۔

ویرونیکا ٹیلر پوکیمون میں مرکزی کردار ایش کیچم کی صداکار ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں