سمندری طوفان شانشان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکرا گیا، طوفان کے باعث شدید ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان سے کئی گھروں کی چھتیں اڑگئیں اور درخت گرگئے ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
طوفان سے ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں، کیوشو میں پروازیں اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی جمعے تک معطل رہے گی۔