جاوید اختر پر کنگنا رناوت کیجانب سے عائد الزامات عدالت میں مسترد

جاوید اختر پر کنگنا رناوت کیجانب سے عائد الزامات عدالت میں مسترد


ممبئی کی عدالت نے معروف بھارتی مضنف، منظر نگار اور شاعر جاوید اختر پر اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے عائد کیے گئے استحصال کے الزامات کو مسترد کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی کی مجسٹریٹ کورٹ نے کنگنا رناوت کی جاوید اختر کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کسی شخص سے تحریری معافی کا کہنے سے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں جاوید اختر پر استحصال کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ ’جاوید اختر نے مجھے اور میری بہن کو اپنے گھر بلا کر اداکار رہتک روشن سے تحریری طور پر معافی مانگنے پر مجبور کیا اور بات نہ ماننے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی‘۔

دوسری جانب، جاوید اختر نے بھی کنگنا رناوت کے خلاف 2020ء میں ہتک عزت کا ایک مقدمہ دائر کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں