جاوید اختر نے شبانہ اعظمی سے پہلے فرانسیسی خاتون کو شادی کی پیشکش کی تھی

جاوید اختر نے شبانہ اعظمی سے پہلے فرانسیسی خاتون کو شادی کی پیشکش کی تھی


معروف بھارتی شاعر، اسکرین رائٹر اور گیت نگار جاوید اختر نے ماضی کے اس وقت کو یاد کیا جب انہوں نے شبانہ اعظمی سے شادی سے قبل ایک فرانسیسی لڑکی کو شادی کی پیشکش کی۔ 

ایک حالیہ گفتگو کے دوران 78 سالہ جاوید اختر کا کہنا تھا کہ انھوں نے  1977 میں ریلیز ہونے والی فلم تیاگ (اس فلم کے ہیرو راجیش کھنہ تھے) کے سیٹ پر کسی سے ملنے گئے تھے۔

جاوید اختر کے مطابق وہ فلم ہاتھی میرا ساتھی کے اسکرپٹ پر بات چیت کے لیے تیاگ کے سیٹ پر گئے تھے۔ جہاں ایک اور فلم انداز کے سیٹ پر ان کی مذکورہ بالا فرانسیسی خاتون جوزین سے ملاقات ہوئی، جو کہ بطور بیک اپ آرٹسٹ کاسٹ میں شامل تھی۔

 بعدازاں اس لڑکی سے میری خاصی گہری دوستی ہوگئی اور ہماری گاہے بگاہے ملاقات ہوتی رہتی تھی۔ اس دوران میرے کافی اخراجات بھی ہوئے۔ جس کے بعد میں نے اسے شادی کی پیشکش کی لیکن وہ واپس چلی گئی۔

جاوید اختر نے کہا اس کے 38 برس بعد کالا گھوڑا فیسٹیویل کے موقع پر میں اپنی اہلیہ کے ساتھ شریک تھا تو میری اسی فرانسیسی خاتون سے ملاقات ہوئی تو کافی باتیں ہوئیں اور ہم ماضی کو یاد کیا۔

واضح رہے کہ جاوید اختر اور شبانہ اعظمی جن کی شادی کو اب 39 برس ہوگئے ہیں انہیں بالی ووڈ کا مثالی جوڑا کہا جاتا ہے۔ جاوید اختر کی شبانہ اعظمی سے پہلے ہنی ایرانی سے شادی ہوئی جن سے ان کے دو بچے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں