جان کو خطرہ ہے حکومت تحفظ فراہم کرے، اداکارہ میرا


لاہور: 

اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا حکومت انہیں تحفظ فراہم کرے۔

اپنی گلابی انگریزی کے لیے مشہور اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم کو پروموٹ کرنا چاہتی ہیں تاہم انہیں دھمکی آمیز فون آرہے ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے لہذا حکومت انہیں تحفظ فراہم کرے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ میرا نے زندگی کا بڑا امتحان پاس کرلیا

واضح رہے کہ میرا نے فلم’’باجی‘‘ کے ذریعے انڈسٹری میں طویل عرصے بعد واپسی کی تھی۔ فلم میں انہوں نے شمیرا نامی اسٹار کا کردار ادا کیا تھا جسے شائقین کی جانب سے بےحد پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔ فلم میں میرا کے علاوہ ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس اور عثمان خالد بٹ نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں