اسلام آباد:
اسکواش کے عالمی چیمپن جان شیر خان کا کمر کے مہروں کا آپریشن کامیاب ہوگیا۔اسلام آباد کے نجی اسپتال میں جان شیر خان کا کمر کے مہروں کا آپریشن کیا گیا ۔ جان شیر خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ز کی محنت اور لگن سے میرا آپریشن کامیاب ہوا۔ قوم، دوستوں، رشتے داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے لیے خصوصی دُعائیں کیں اور پیغامات بھیجے۔
جان شیر خان کہنا تھا کہ ایک سال سے مجھے نماز، واک، اور اسکواش کرتے ہوئے کمر میں شدید درد ہوتا تھا مگر مجھےاُس درد کو کنڑول کرنے کی صلاحیت اور برداشت تھی مگر کچھ عرصے سے درد ٹانگوں میں اُتر آیا تھا۔
جان شیر خان کا مزید کہنا تھا دس سال نمبر 1 رہنا اور ریکارڈ ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے میں دن رات محنت کرتا تھا جس کی وجہ سے اپنی صحت کو مکمل وقت نہ دے سکا جس کے نتیجے میں میرے گھٹنوں اور کمر میں پرابلم ہوئی۔