پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ و معروف میزبان صاحبہ کو ان کے شوہر اور سینئر اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو نے ڈوبنے سے کیسے بچایا ، اداکارہ نے دلچسپ قصہ سنا دیا۔
حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اداکارہ نے شرکت کی اور دلچسپ سوالوں کے جوابات دیئے۔
دوران شو انہوں نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ کس طرح جان ریمبو ان کے لیے ہیرو بن کر آئے اور انہیں ڈوبنے سے بچایا۔
اداکارہ کے مطابق ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران سمندر میں ریکارڈنگ کر وا رہے تھے۔ شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد جان ریمبو ساحل پر واپس آگئے اور بعد میں دیکھا کہ میں تو ہوں ہی نہیں، بعد میں معلوم ہوا کہ میں تو لہروں کے ساتھ کئیں دور نکل گئی ہوں۔
صاحبہ نے بتایا کہ جیسے ہی ریمبو نے یہ دیکھا کہ لہر مجھے بھا کے لے گئی، تو ان کے اندر کا ہیرو جاگا، اور انہوں نے فوراً مجھے بچانے کے لیے سمندر میں کود پڑے۔ اداکارہ کے مطابق ان کی حقیقی زندگی میں بھی ایسے کئی فلمی واقعات ہوئے جس میں جان ریمبو نے ہیرو بن کے ان کی زندگی بچائی۔