جان بوجھ کر خراب کھیلنے والے افغان کرکٹرز کو بے نقاب کرنے کی دھمکی


کابل: 

 افغانستان کے سابق کپتان گلبدین نائب نے بورڈ اور ٹیم میں موجود مافیا کو بے نقاب کرنے کی دھمکی دے دی۔

گلبدین نائب نے ٹویٹ کیا کہ مجھ سے وعدہ کیا گیا تھا کہ افغانستان کرکٹ میں بدنظمی پیدا کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، مگر ایسا کچھ نہیں ہوا اگر فوری طور پر ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی تو میں حکومت میں بیٹھے آفیشل، بورڈ ممبران اور ان کھلاڑیوں کا نام ظاہر کردوں گا جو اس مافیا کا حصہ ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ان کھلاڑیوں کو بھی بے نقاب کریں گے جو ان کی قیادت میں جان بوجھ کر ورلڈ کپ میں خراب کھیلے۔


اپنا تبصرہ لکھیں