جامعہ کراچی: لیٹ فیس معافی و رعایت کی درخواستوں پر کمیٹی تشکیل


جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پر طلبہ کی طرف سے جمع کرائی گئی لیٹ فیس معافی/ رعایت کی درخواستوں کا جائزہ لینے کے لیے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ 

قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر عبدالوحید کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کو درخواست دہندگان کی جانب سے ان کی آمدنی اور مالی حیثیت سے متعلق فراہم کردہ دستاویزات اور ثبوتوں کی بنیاد پر ہر درخواست کا جائزہ لینے کا پابند بنایا گیا ہے۔

شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر فیاض وید کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ مشیر امور طلبہ ڈاکٹر نوشین رضا اور اسٹوڈنٹ فنانشل ایڈ یونیورسٹی آف کراچی کی انچارج ڈاکٹر ضیاسمہ حنیف خان رکن ہوں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں