پاکستان کی معروف اداکارہثنا فخر نے مداحوں کے لیے بامعنی پیغام جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو گئی ہے جو کہ اداکارہ نے پوسٹ کی ہے۔
اس پوسٹ میں انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اگر ہم لوگوں سے سبق نہیں سیکھتے، تو دوسرے لوگوں کے لیے سبق بن جاتے ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہیں ورک آؤٹ کرتے دیکھا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر پوسٹ کی تھی۔
شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ ثنا فخر نے لہنگا پہنا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہیں تنقید کرنے والوں سے کوئی شکوہ نہیں، کیوں کہ نفرت کرنے والے اور گالیاں دینے والے افراد کی ان کی زندگی میں کوئی جگہ نہیں۔