پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں جہاں کئی نامور اداکار پشاور زلمی کا حصہ بنے ہیں وہیں اب اداکارہ ثنا جاوید بھی اس ٹیم کے ساتھ جڑ چکی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا کہ وہ ایک مرتبہ پھر پشاور زلمی کی خیر سگالی سفیر بن چکی ہیں اور وہ اپنی ٹیم کے لیے بےحد پرجوش ہیں۔
ثنا جاوید نے اپنی اس پوسٹ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی جس میں وہ پشاور زلمی کی جرسی میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: مہوش حیات اور ہانیہ عامر ‘پشاور زلمی’ کے ترانے کا حصہ
دوسری جانب پشاور زلمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی اس خبر کا اعلان کیا گیا۔
ثنا جاوید جلد اپنی ٹیم کی تشہیر اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آئیں گی۔
ثنا جاوید پی ایس ایل 4 میں بھی پشاور زلمی کی سفیر مقرر ہوئیں تھی۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 5 کا آغاز 20 فروری سے ہوا تھا اور یہ 22 مارچ تک جاری رہے گا۔