ثناء خان اور مفتی انس بیٹے کے والدین بن گئے

ثناء خان اور مفتی انس بیٹے کے والدین بن گئے


اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان اور ان کے شوہر مفتی انس کے یہاں بیٹے کی آمد ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ثناء خان اور مفتی انس نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کر دیا۔

نئے والدین نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ ہمیں ہماری اولاد کے لئے بہترین نمونہ بنائے، اللّہ کی امانت ہے، بہترین بنانا ہے‘۔

انہوں نے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کے لئے مزید لکھا کہ ’تمام چاہنے والوں کی دعاؤں اور محبتوں کا شکریہ، جزاک اللّہ خیر۔ آپ کی دعاؤں اور محبتوں نے اس سفر میں ہمارے دل اور روح کو خوش و خرم رکھا‘۔

یاد رہے کہ فروری کے اوائل میں ثناء خان نے عمرے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’الحمد اللہ بہت خوش ہوں، یہ عمرہ کچھ وجوہات کے باعث بہت بہت خاص ہے، جو بہت جلد سب کے ساتھ شیئر کروں گی‘

بعدازاں انہوں نے ایک غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کے یہاں رواں سال جون میں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں