پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید آج کل خوبصورت قدرتی نظاروں کے ساتھ اپنی حسین تصویریں شیئر کر رہی ہیں۔
اداکارہ اپنی جاندار اداکاری اور بلاک بسٹر پروجیکٹس کے سبب ناصرف پاکستان بلکہ بھارت و دیگر ممالک میں بھی یکساں شہرت رکھتی ہیں۔
خوبرو اداکارہ ثناء جاوید کی مقبولیت میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قومی کھلاڑی شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بعد سے مزید اضافہ ہوا ہے۔
جہاں اداکارہ کے مختلف نجی ٹی وی چینلز پر ڈرامے نشر کیے جا رہے ہیں وہیں انہوں نے بیرونِ ملک چھٹیاں مناتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔
شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بعد سخت تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ ثناء جاوید کے حُسن پر مداح ایک بار پھر سے فدا ہونے لگے ہیں۔
اداکارہ کی پوسٹ پر ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتی بھی محبت بھرے تبصرے کر رہے ہیں۔
کوئی اداکارہ سے تصویر میں اِن کے شوہر، شعیب ملک کی غیر موجودگی سے متعلق سوال پوچھ رہا ہے تو کسی صارف کا کہنا ہے کہ اداکارہ دن بہ دن مزید حسین ہوتی چلی جا رہی ہیں۔