ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی مالیت کتنی ہے؟

ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی مالیت کتنی ہے؟


سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جنہوں نے ٹینس کورٹ میں اپنی شاندار پرفارمنس سے عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائی۔

ثانیہ مرزا نے اپنے 20 سالہ شاندار ٹینس کیریئر میں ڈبلز نمبر ون سمیت 6 بڑے ٹائٹلز اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے۔

اُنہیں بھارتی حکومت کی جانب سے ارجن ایوارڈ، پدما شری، اور پدما بھوشن جیسے باوقار اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔

 ثانیہ مرزا نے اپنے شاندار ٹینس کیریئر کے دوران کئی قیمتی اثاثے بھی بنائے تو یہاں ایک نظر ان کے قیمتی اثاثوں پر ڈال لیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 26 ملین ڈالرز یعنی تقریباً 216 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2022 تک ثانیہ مرزا 25 کروڑ بھارتی روپے  سالانہ آمدنی حاصل کرتی ہے۔

ثانیہ مرزا کی آمدنی کے ذرائع

رپورٹ کے مطابق ان کی آمدنی کے کئی مختلف ذرائع ہیں جن میں مختلف مشہور برانڈز کی تشہیر، ذاتی سرمایہ کاری اور اپنا کاروبار ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنے زبردست ٹینس کریئر کے علاوہ بھارت اور دبئی میں ٹینس اکیڈمی بھی قائم کی۔

ثانیہ مرزا کے حیدرآباد اور دبئی میں پرتعیش گھر

رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا کے پاس حیدرآباد میں ایک پرتعیش گھر ہے جس کی مالیت 13 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

بھارت کے علاوہ ثانیہ مرزا کا زیادہ وقت متحدہ عرب امارات میں گزارتا ہے تو ثانیہ مرزا کے پاس دبئی میں بھی ایک عالیشان گھر ہے جو اُنہوں نے اپنے سابق شوہر شعیب ملک کے ساتھ مشترکہ طور پر خریدا ہے۔

ثانیہ مرزا کی لگژری گاڑیاں

گھروں کے علاوہ ثانیہ مرزا قیمتی گاڑیوں کی بھی مالک ہیں جن میں رینج روور Evoque کی قیمت 72.09 لاکھ روپے، BMW 7-سیریز کی قیمت تقریباً 1.70 کروڑ روپے اور Jaguar XE جس کی قیمت 46.64 لاکھ روپے ہے۔

اس کے علاوہ، ان کے پاس موجود دیگر گاڑیوں میں مبینہ طور پر مرسڈیز بینز، پورشے اور آڈی جیسی مہنگی ترین گاڑیاں بھی شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں