ثانیہ مرزا کی نئی انسٹا پوسٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران کیوں؟

ثانیہ مرزا کی نئی انسٹا پوسٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران کیوں؟


پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی انسٹا پوسٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران ہوگئے۔

ثانیہ مرزا ٹینس سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد بھی سوشل میڈیا پر اپنی دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے اکثر ہی صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

 ثانیہ مرزا نے حال ہی میں اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں ۔

ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں اُنہیں ناریل کا پانی پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ تصویر میں نظر آنے والے پس منظر سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے یہ تصویر کسی پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر لی گئی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’یہ گرمی کا توڑ‘ ہے۔

ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ کا کیپشن پڑھ کر کچھ سوشل میڈیا صارفین حیران نظر آ رہے ہیں۔

ایک صارف نے کمنٹ سیکشن میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اتنی سردی میں بھی گرمی لگ رہی ہے، یہ تو بریکنگ نیوز ہے‘۔

جس کے بعد ایک اور صارف نے مذکورہ صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’ ممبئی میں سردی نہیں ہوتی‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں