ثانیہ مرزا کی بہن اظہر الدین کے بیٹے سے رشتہ ازدواج میں منسلک


بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا بھی کرکٹر فیملی کا حصہ بن گئیں۔

’ثانیہ مرزا کی بہن بھارتی کرکٹر کے بیٹے سے دوسری شادی کیلئے تیار‘

انعم مرزا کا نکاح سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین کے بیٹے اسد سے ہوا جس میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

شادی کی تقریب روایتی انداز میں گزشتہ روز بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوئی جبکہ دلہے اسد نے سنہرے رنگ کی شیروانی زیب تن کررکھی تھی اور دلہن انعم مرزا نے ارغوانی رنگ کا عروسی لباس پہن رکھا تھا۔

شعیب ملک نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں مصروفیت کے باعث شادی میں شرکت نہیں کی جبکہ ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور بیٹا تقریب میں شریک تھے۔

اسد الدین اور انعم مرزا نے شادی کے بعد اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی کی تصاویر پوسٹ کیں جس پر کئی نامور شخصیات نے مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ انعم مرزا پیشے کے لحاظ سے فیشن اسٹائلسٹ ہیں اور اسد ایک کرکٹر ہیں۔

یہ انعم مرزا کی دوسری شادی ہے، ان کی پہلی شادی نومبر 2016 میں اکبر رشید نامی بھارتی شہری سے ہوئی تھی لیکن یہ شادی 2 سال ہی چل سکی اور 2018 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں