ثانیہ مرزا کا نوبیاہتا لڑکیوں کو مشورہ

ثانیہ مرزا کا نوبیاہتا لڑکیوں کو مشورہ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ طلاق کے بعد بھارتی کھلاڑی کی ماضی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر کرتی مذکورہ ویڈیو ماضی کی ہے جس میں بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار نوبیاتہا لڑکیوں کو مشورہ دے رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر ساہگل انکیتا المعروف مسز ریشو نے ثانیہ مرزا سے سوال کیا کہ ’وہ نئی شادی شدہ لڑکیوں کو کیا مشورہ دیں گی؟‘

وائرل ویڈیو میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کے سوال پر بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ ’جیسی ہو ویسی رہو کیونکہ تم جیسی تھیں تمہیں اسی لیے پسند کیا گیا تھا‘۔

مذکورہ وائرل ویڈیو سوشل میڈیا انفلوئنسر نے 12 دسمبر 2023 کو شیئر کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں