بھارتی ٹینس کھلاڑیثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں آگ کی طرح پھیل رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے،جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ شاید یہ کسی برانڈ کی تشہیر کی ہے۔
گزشتہ دنوں سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی سالگرہ والی پوسٹ کو یکساں طور پر نظر انداز کردیا ہے اور شعیب ملک کی پوسٹ کا کوئی جواب نہیں دیا ۔
ثانیہ مرزا کے اس رویے اور لاتعلقی نے مداحوں کو نہ صرف پریشانی میں مبتلا کردیا بلکہ طلاق کے شکوک کو مزید گہرا بھی کردیا۔
تاحال اس جوڑے نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔