پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، انسانی حقوق کمیشن پاکستان اور پاکستان بار کونسل نے وفاقی حکومت کا مجوزہ میڈیا آرڈیننس مسترد کر دیا۔
ان اداروں کا کہنا ہے کہ مجوزہ قانون حکومتی ترجمانوں کی میڈیا مخالف پالیسیوں کا غماز ہے، وزیراعظم نے اظہار رائے کی آزادی سے متعلق اپنے وعدوں سے یوٹرن لے لیا۔
تینوں تنظیموں نے میڈیا ٹریبونل قائم کرنے اور نئے قانون کی مخالفت پر قید اور جرمانے کی سزائیں بھی مسترد کردیں اور مجوزہ میڈیا آرڈیننس کو میڈیا مارشل لاء نافذ کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔