تیسرا ون ڈے؛ آسٹریلیا کے دونوں اوپنرز صفر پر آؤٹ

تیسرا ون ڈے؛ آسٹریلیا کے دونوں اوپنرز صفر پر آؤٹ


 لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کے دونوں اوپنرز صفر پر آؤٹ ہوگئے جب کہ محض 67 رنز پر پانچ کھلاڑیوں پویلین روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج تیسرا ون ڈے لاہور کرنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جواب میں آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ نے بیٹنگ شروع کی۔

شاہین شاہ آفریدی کی پہلی ہی گیند پر صفر پر ٹریوس آؤٹ ہوگئے جب کہ دوسرے اوور میں حارث رؤف نے ایرون فنچ کو ایل بی ڈبلیو پر پویلین  روانہ کردیا۔ چھٹے اوور میں حارث رؤف کی گیند پر مارنوس لابوشین چار رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بارہویں اوور میں زاہد محمود کی گیند پرمرقس 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 13 اوور کے اختتام تک آسٹریلیا نے صرف 60 رنز اسکور کیے۔

ٹیم کے 67 رنز کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کا پانچواں کھلاڑی بھی آؤٹ ہوگیا۔ بین میکڈرمٹ 36 رنز بناکر محمد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جس میں سعود شکیل کی جگہ آصف علی کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں امام الحق، فخر زماں، بابر اعظم، محمد رضوان، خوشدل شاہ، افتخار احمد، آصف علی، وسیم جونیئر، شاہین آفریدی، زاہد محمود اور حارث رؤف شامل ہیں۔

اسی طرح آسٹریلوی ٹیم میں بھی ایک ہی تبدیلی کی گئی ہے جس میں فاسٹ بولر جیسن بہرینڈوف کو اسپنر سویپ سن کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا پلینگ الیون میں ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، بین میکڈرمٹ، مارنوس لابوشین، مارکوس اسٹوئنس، کیمرون گرین، ایلکس کیری، شان ایبٹ، نتھن ایلس، ایڈم زمپا اور جیسن بہرینڈوف شامل ہیں۔

امپائر کے فرائض علیم ڈار اور راشد ریاض ادا کررہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں