تیز رفتار ٹرالر کی بے قابو ہو کر گاڑیوں پر گرنے کی ویڈیو وائرل


ٹیکساس: 

امریکا میں سپرہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹرالر دھند کے باعث ایک گاڑی سے ٹکرا کر بے قابو ہو گیا اور کنارے کھڑی گاڑیوں پر الٹ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک سپر ہائی وے پر دھند کے باعث کئی گاڑیاں ایک دوسرے ٹکرا گئیں۔ جس کے باعث گاڑیوں کی قطار لگ گئی۔

ایک تیز رفتار ٹرالر شدید دھند کے باعث گاڑیوں کو نہیں دیکھ سکا جس کی وجہ سے ہونے والے تصادم میں ٹرالر بے قابو ہو کر گاڑیوں پر الٹ گیا۔ ٹرالر سے بچنے کی کوشش میں ایک ٹریفک اہلکار زخمی بھی ہوگیا۔

ٹیکساس ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی نے عوام کو علی الصبح ڈرائیونگ کے دوران احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیتے ہوئے ہائی ویز پر گاڑیوں کی آمد و رفت کیلیے اوقات کار کا اعلان کردیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں