نوجوان نسل میں انتہائی مقبول شاعر، تہذیب حافی نے انکشاف کیا ہے کہ شاعری کی آمد کے دوران وہ کس خاتون کا ذہن میں تصور لاتے ہیں۔
گزشتہ شب تہذیب حافی نے جیو نیوز کے مشہور ترین کامیڈی شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی۔
شو کے دوران تہذیب حافی نے آڈئنس کو ناصرف خوبصورت اشعار سنائے بلکہ دلچسپ گفتگو بھی کی۔
سوالوں کا جواب دیتے ہوئے تہذیب حافی کا بتانا تھا کہ میں شاعر بننا چاہتا تھا مگر میرے والدین کی خواہش تھی کہ میں انجینئرنگ پڑھوں، والدین کے لیے میں نے پہلے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی، پھر ایم اے اردو کر کے شاعری کی طرف آ گیا۔
معروف شاعر نے شو کے دوران انکشاف اور اس بات کا اعتراف کیا کہ کچھ شاعر پیسے دے کر بھی شاعری لکھواتے ہیں اور پھر اُس شاعری کو اپنے نام سے چھپواتے ہیں۔
آڈئنس میں بیٹھے ایک مداح کے سوال پر تہذیب حافی نے بتایا کہ وہ کسی خاتون کا تصور کیے بغیر شاعری لکھتے ہیں، شعراء کا محبوب نظر نہیں آتا ہے، بس خیالی محبوب ہوتا ہے جسے سوچ کر شاعری کی جاتی ہے، اُس کا کوئی وجود نہیں ہوتا۔