تونیشا کیس: شیزان خان کے میک اپ روم سے نوٹ برآمد

تونیشا کیس: شیزان خان کے میک اپ روم سے نوٹ برآمد


ٹی وی شو کے سیٹ پر خودکشی کرنے والی بھارتی اداکارہ تونیشا شرما کیس میں پیش رفت ہوئی، اداکار شیزان خان کے میک اپ روم سے ایک نوٹ برآمد ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جہاں اداکارہ نے خودکشی کی تھی اس ٹی وی شو کے سیٹ سے ایک نوٹ برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ نوٹ میں لکھا ہوا ہے کہ ’وہ مجھ جیسے ساتھی اداکار کو پانے والا خوش قسمت انسان ہے‘۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کاغذ پر تونیشا شرما اور اس کے سابق بوائے فرینڈ شیزان خان کے نام بھی لکھے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ علی بابا نامی ٹی وی شو میں تونیشا شرما اور شیزان دونوں مرکزی کردار نبھا رہے تھے۔ ان دونوں کا 15 روز قبل بریک اپ ہوگیا تھا۔

پولیس نے عدالت کو مزید بتایا کہ جس دن تونیشا کی موت ہوئی، دونوں نے میک اپ روم میں 15 منٹ تک بات چیت کی، جس کے بعد دونوں مشتعل نظر آئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان دونوں کی 250 صفحات پر مشتمل واٹس ایپ چیٹ کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ وہ شیزان کے فون سے حذف شدہ واٹس ایپ میسجز کو بازیافت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو مبینہ طور پر اس نے اپنی خفیہ گرل فرینڈ کو کئے تھے۔

پولیس نے عدالت کو مزید بتایا کہ یہ ایک سنگین نوعیت کا معاملہ ہے جس کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے لیکن شیزان تفتیش کاروں کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا۔


اپنا تبصرہ لکھیں