پاکستان شوبز انڈسٹری کی معتدد فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان دنوں کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے پوسٹس شیئر کی جا رہی ہیں۔
ایسے میں فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا جی بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے کورونا وائرس کی آگاہی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار انگریزی میں کر دیا۔
میرا جی اپنی ویڈیو میں انگریزی میں کووڈ-19 کی وجوہات اور اس وائرس کے علاج کے بارے میں بتا رہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے حوالے سے تجویز دی کہ ہمیں اس طرح کی بیماری سے بچنے کے لیے حلال کھانا اور صفائی کا خیال رکھنا چاہیے۔
اداکارہ میرا کا کووڈ-19 سے متعلق انگریزی میں ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور صارفین کی جانب سے اداکارہ کی انگریزی پر خوب چرچے کیے جا رہے ہیں۔
چلیں میرا جی کی انگریزی پر صارفین کے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے جانتے ہیں۔
ایک صارف نے میرا کی انگریزی کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ ‘الیکزا اور سری کے بعد پیش ہے میریکسا’۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘توبہ، انگریزی کو کورونا وائرس لگ گیا ہوگا ضرور’۔
ندا باجوا کا کہنا ہے کہ ‘میرا جی آپ نے یہ کیوں کیا؟’۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ایسے تو میں چوتھی جماعت میں انگریزی پڑھتا تھا’۔
خیال رہے کہ چند روز قبل میرا نے پرانے اداکار اور اداکاراؤں کے ساتھ اپنی متعدد پرانی تصاویر شیئر کی تھیں جنہیں دیکھنے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کا مذاق اُڑایا تھا۔