توانائی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 4ہزار 177ارب روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا

توانائی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 4ہزار 177ارب روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا


 اسلام آباد: ملک میں توانائی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 4 ہزار 177 ارب روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا جبکہ سرکلر ڈیٹ 129 ارب روپے سالانہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 2ہزار277 ارب روپے سے زائد ہے

پی ایس او کا گردشی قرضہ 600 ارب روپے سے زائد ہے۔ پی ایس او کو تیل درآمد کرنے کے لیے لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث پی ایس او نے لیٹر آف کریڈٹ بچانے کے لیے وزارت خزانہ سے 80 ارب روپے مانگے ہیں۔

گیس کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 1400 ارب روپے تک ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی کمپنیوں کی 950 ارب روپے کی نادہندہ ہیں۔

سرکلر ڈیٹ کے باعث انرجی چین متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں