’تم میری دنیا ہو‘ بیٹے کی پہلی سالگرہ پر ثانیہ کا پیار بھرا پیغام


قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کی پہلی سالگرہ پر مداحوں سے جذباتی پوسٹ شیئر کی۔

ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کی پیدائش کے بعد لی گئی ایک یادگار تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہوں نے بیٹے کو دعائیں اور پہلی سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔

ثانیہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’جس ایک برس سے تم دنیا میں آئے تب سے تم میری دنیا بن گئے۔ جس دن تم پیدا ہوئے تم مسکرائے اور جب سے تمہاری مسکراہٹ ہر جگہ بکھر جاتی ہے جہاں تم جاتے ہو‘۔

بیٹے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں اپنی زندگی کے آخری سانس تک تمہارے ساتھ رہوں گی‘۔

آخر میں ثانیہ مرزا نے بیٹے کو مستقبل کے لیے دعائیں بھی لکھیں۔

علاوہ ازیں ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر بھی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بہن اذہان کو گود میں لے کر بیٹھی ہیں اور پوچھتی ہیں کہ اذہان آپ کس برس میں داخل ہونے جارہے ہیں؟ جس پر ننھے اذہان نے بڑی معصومیت سے انگلی کو اٹھا کر اشارہ کیا۔

تاہم آج شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جانب سے بیٹے اذہان کی پہلی سالگرہ کا جشن متوقع ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں