تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اداکارہ مہوش حیات کے فوٹو شوٹ اور ان کے تمغہ امتیاز پر تنقید کی ہے۔
عامر لیاقت حسین نے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کے حالیہ فوٹو شوٹ پر تنقید کرتے ہوئے ان کی تصویر شیئر کی۔
مہوش حیات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کیپشن پر اشعار لکھ دیے۔
عامر لیاقت حسین نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ’تمہیں تمغہ کہوں یا نغمہ کہ سورج کہوں یا تارا، کیسے نام کرے گا روشن دو جگ میں حال تمہارا‘۔
عامر لیاقت کی پوسٹ پر اُلٹا سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کرنے لگے اور انہیں دوغلا قرار دینے لگے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت ٹوئٹر پر اداکارہ مہوش حیات سے الجھ پڑے تھے۔
امر لیاقت نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دیں، اُنہیں پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہیے اور ویسے بھی قاسم سلیمانی اگر حیات ہوتے تو کیا ایران میں انہیں پرفارم کرنے بلاتے؟‘۔
عامر لیاقت کا اداکارہ کو ’آئٹم گرل‘ کہنا مہنگا پڑ گیا تھا اور مہوش حیات نے بھی ان کی تنقید کا بھرپور جواب دیا تھا۔
یاد رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ عامر لیاقت حسین نے اداکارہ مہوش حیات کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ اس سے قبل بھی انہوں نے ایوارڈ شو کی تقریب میں مہوش حیات کی پرفارمنس پر تنقید کی تھی۔