تمام ایونٹس اور میچز میں رضوان کو پنجاب حکومت سپورٹ کرے گی، وزیر کھیل پنجاب

تمام ایونٹس اور میچز میں رضوان کو پنجاب حکومت سپورٹ کرے گی، وزیر کھیل پنجاب


وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے کہا ہے کہ تمام ایونٹس اور میچز میں رضوان کو پنجاب حکومت سپورٹ کرے گی۔

لاہور میں کراٹے کومبیٹ میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے والے رضوان علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کھوکھر نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب نے رضوان کو کامیابی پر 5 لاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رضوان علی نے کہا کہ میں نے پہلے راؤنڈ میں بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کیا، کیمپ کے لیے ملک سے باہر جانا پڑتا ہے، یہاں سہولتیں کم ہیں۔

رضوان علی کا کہنا ہے کہ یو ایف سی کی فائٹ کے لیے تیاری کر رہا ہوں، چیمپئن بن کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں