تمام اداروں سے مطالبہ ہے 2023 میں شفاف انتخابات کرنے ہوں گے، شہباز شریف

تمام اداروں سے مطالبہ ہے 2023 میں شفاف انتخابات کرنے ہوں گے، شہباز شریف


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا فیصلہ اور حق ہے کہ ہر صورت اس قوم کو 2023 میں الیکشن کمیشن، عدالت عظمیٰ، انتظامیہ، مقننہ اور تمام اداروں سے مطالبہ ہے کہ شفاف انتخابات مہیا کرنے ہوں گے

راولپنڈی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پنڈی والوں کو کنٹونمنٹ میں عظیم کامیابی حاصل کرنے پر اپنی طرف سے نواز شریف اور پوری مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مبارک باد دینے آیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے، آپ نے کنٹونمنٹ میں سیٹیں جیتیں اور راولپنڈی والوں نے لاہور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ لاہور نے بھی شان دار فتح حاصل کی مگر پنڈی کا مقابلہ کہیں نہیں، آپ کو نواز شریف اور شہباز شریف کا سلام اور حنیف عباسی سمیت سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ کنٹونمنٹ وہ جگہیں ہیں جہاں آج سے 8، 10 سال قبل پی ٹی آئی نے آنکھ کھولی تھی اور اسی کنٹونمنٹ بورڈ میں اس الیکشن میں پی ٹی آئی کو اپنی نیند آپ سلادیا ہے، اس سے بڑی فتح نہیں ہوسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اشارہ ہے کہ اللہ نے چاہا تو جس طرح یہ کنٹونمنٹ بورڈ کے شفاف انتخابات ہوئے، کسی طرف سے کوئی مداخلت نہیں ہوئی اور اگر 2023 کے انتخابات میں جو کہ ہمارا مطالبہ نہیں ہمارا حق ہے اور فیصلہ ہے کہ ہر صورت اس قوم کو 2023 میں شفاف الیکشن مہیا کرنے ہوں گے۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو، یہ ہمارا مطالبہ عدالت عظمیٰ سے بھی ہے، عدالت عالیہ، انتظامیہ، مقننہ اور تمام اداروں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو نواز شریف کی قیادت میں 2023 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ہمیشہ کے لیے سیاسی طور پر دفن کر دیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں