بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہیں کہ وہ رواں برس اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں کام کریں گی۔
دپیکا اور رنبیر سپر ہٹ فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کے بعد فلم ’تماشہ‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے اور اب خبریں ہیں کہ دونوں ہدایت کار لو رانجن کی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے لیے ہدایت کار لو رانجن کی پہلی پسند دپیکا پڈوکون ہیں، جس میں اداکارہ کا اہم کردار ہے جب کہ فلم میں ہیرو کا مرکزی اداکار رنبیر کپور کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق فلم میں دپیکا پڈوکون اور رنبیر کے ساتھ اجے دیوگن کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے، تاہم ہدایت کار کی جانب سے فلم کا نام اب تک واضح نہیں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس حوالے سے بھی تصدیق نہیں ہوسکی کہ دپیکا نے لو رانجن کی پیشکش کو قبول کیا ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ دپیکا اور رنبیر کپور میں کافی عرصے تک قریبی تعلق رہا، تاہم ذاتی وجوہات کی بنا پر دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
رنبیر کپور سے تعلقات ختم ہونے کے بعد دپیکا کی رنویر سنگھ سے دوستی ہوئی اور اداکارہ نے گزشتہ برس اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو پر ان سے شادی کرلی۔
دوسری جانب رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے رشتے کی خبریں بھی میڈیا پر گرم ہیں اور قیاس آرائیاں ہیں کہ جلد ہی دونوں شادی کرنے والے ہیں۔