تفریح سے بھرپور فلم ‘ ٹوٹل دھمال’ کا ٹریلر ریلیز


ممبئی: تفریح، قہقہوں اور برجستہ جملوں سے بھرپور فلم دھمال کے تیسرا ورژن ‘ٹوٹل دھمال’ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

ٹوٹل دھمال میں دو نئے اداکاروں کی انٹری ہوئی ہے، انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کئی سالوں بعد ایک ساتھ ‘ٹوٹل دھمال’ میں دھمال ڈالتے دکھائی دیں گے۔

دھمال سیریز کی تیسری فلم میں ایک مرتبہ پھر اجے دیوگن کے ساتھ ارشد وارثی، رتیش دیشمکھ اور جاوید جعفری کاسٹ کا حصہ ہیں۔

ہدایت کار اندرا کمار نے ٹوٹل دھمال کی ہدایت کاری کی، اس سے قبل 2007 میں ریلیز ہونے والی ‘دھمال’ اور 2011 میں ‘ڈبل دھمال’ کی ہدایت کاری کے فرائض بھی انہوں نے انجام دیے۔

‘ٹوٹل دھمال’ کو دسمبر 2018 میں ریلیز ہونا تھا تاہم پوسٹ پروڈکشن اور گرافکس میں تاخیر کے باعث ریلیز کی تاریخ ملتوی کرنا پڑی اور اب فلم 22 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کی کاسٹ کی جانب سے بھی فلم کے پوسٹرز اور ٹریلیر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں