کراچی:
گلوکار عاطف اسلم کے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں لاکھوں مداح موجود ہیں جو ان کی آواز کے ساتھ ان سے بھی بے حد محبت کرتے ہیں۔ مشہور شخصیات خاص طور پر فنکاروں کے ساتھ ان کے جذباتی اور پاگل مداحوں کے واقعات اکثر منظر عام پر آتے رہتے ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کے لیے کس حد تک پاگل ہوتے ہیں۔
تو میں نے کہا مجھے یاد پڑتا ہے میں نے تین دن پہلے تمہارے ساتھ تصویر کھنچوائی ہے جس پر اس مداح نے کہا نہیں وہ میں نہیں کوئی اور تھا جس پر عاطف اسلم نے کہا نہیں میں آپ کے ساتھ تصویر نہیں کھنچواؤں گا کیونکہ میں آپ کے ساتھ تصویر کھنچوا چکا ہوں اور پھر میں اندر چلا گیا۔
عاطف اسلم نے مزید کہا کہ جب میں دو گھنٹے بعد باہر آیا تو میری پوری گاڑی پر نشانات بنے ہوئے تھے اور گاڑی پر لکھا ہوا تھا عاطف اسلم مجھے تم سے محبت ہے۔
عاطف اسلم کا یہ واقعہ سن کر شو کے میزبان واسع چوہدری، شو میں موجود گلوکارہ آئمہ بیگ اور دیگر شرکا حیران رہ گئے۔