تریشا کرشنن کی 8 سال بعد تیلگو انڈسٹری میں 2 بڑے پروجیکٹ کے ساتھ واپسی

تریشا کرشنن کی 8 سال بعد تیلگو انڈسٹری میں 2 بڑے پروجیکٹ کے ساتھ واپسی


بھارت کی خوبرو اداکارہ تریشا کرشنن 8 سال بعد تیلگو سنیما واپس لوٹ آئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تریشا کرشنن جو آخری بار 2016ء میں تیلگو زبان کی ہارر کامیڈی فلم میں کام کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ تیلگو فلم انڈسٹری میں چرن جیوی اور ناگ ارجن کے ساتھ فلموں کے ذریعے واپسی کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تیلگو انڈسٹری میں جلد واپسی کرنے والی تریشا کرشنن ایک کے بجائے دو پروجیکٹ کریں گی۔

اداکارہ کی صرف ایک تامل فلم پائپ لائن میں ہے جبکہ جن دو تیلگو پروجیکٹس کےلیے انہوں نے حامی بھری ہے، اُس میں مرکزی کردار چرن جیوی اور ناگ ارجن ادا کریں گے۔

تریشا کرشنن جو چرن جیوی کے ساتھ کوراتلاشوازاچاریہ میں شامل تھیں لیکن کچھ اختلافات کے باعث وہ پروجیکٹ سے باہر ہوگئی تھیں لیکن اب انہوں نے ایک اور پروجیکٹ میں ٹالی ووڈ اسٹار کے ساتھ کام کرنے کے لیے ہاں کہہ دی ہے، فلم کا باضابطہ اعلاج ہونا باقی ہے۔

اداکارہ اس کے ساتھ ہی ناگ ارجن کے ساتھ فلم لو، ایکشن، رومانس میں نظر آئیں گی، پروجیکٹ کی تفصیلات تاحال خفیہ ہیں، چہ مگوئیاں ہیں کہ تریشا نے اس کےلیے حامی بھر لی ہے، جو اگلے برس ریلیز کی جائے گی۔

سال 2023ء کے دوران تریشا 3 پروجیکٹ میں نظر آئیں، جن میں پونین سیلون1 اور پونین سیلون 2 اور’ لیو‘ رہی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں