ترکی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا


استنبول: ترکی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلی ایکسپورٹ کارگو ٹرین چین کے لیے روانہ کردی۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کی پہلی برآمدی کارگو ٹرین جمعے کے روز استنبول سے مال لے کر  چین کے لیے روانہ ہوئی۔

یہ ٹرین 8 ہزار 693 کلومیٹر کا فاصلہ 12 دن میں طے کرے گی، سفر کے دوران ریل گاڑی دو براعظموں اور پانچ ممالک کے سرحدی علاقوں سے گزرے گی۔

ترکی کے محکمہ ریلوے کے جنرل ڈائریکٹر  نے بتایا کہ ٹرین جیورجیا کے راستے سے کاسپیان سمندر کی حدود میں داخل ہوگی اور پھر آگے کا سفر طے کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 10 ڈبوں پر مشتمل ٹرین چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے گی۔

تاریخی موقع پر محکمہ ریلوے کے وزیر عادل اور چین کے سفارت کار بھی استنبول کے اسٹیشن پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ  چین کی پہلی کارگو ٹرین دو براعظموں کے سنگم سے نومبر میں استنبول پہنچی تھی۔

چائنا ریلوے ایکسپریس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ چین کے شہر شیان سے روانہ ہونے والی ٹرین نے کامیابی کے ساتھ سفر طے کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں