تربیلا ڈیم اپنی صلاحیت کے مطابق مکمل بھر گیا

تربیلا ڈیم اپنی صلاحیت کے مطابق مکمل بھر گیا


ملک کا دوسرا سب سے بڑا ڈیم تربیلا اپنی صلاحیت کے مطابق مکمل بھر گیا ہے اور مکمل محفوظ گنجائش ایک کروڑ 10 لاکھ ایکڑ فٹ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 13.35 ملین ایکڑ فٹ کی مکمل گنجائش سے محض 15 فیصد پیچھے ہے۔

ترجمان واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے بتایا کہ تربیلا ڈیم اپنی پوری سطح 1550 فٹ تک بھر گیا، مکمل بھرنے کے بعد تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 66 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے۔

واپڈا نے کہا کہ ڈیم کا بھرنا زراعت اور ملک میں سبز، صاف اور سستی پن بجلی کی پیداوار کے لیے ایک اچھی علامت ہے۔

ادھر، ملک کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سے تقریباً 30 فٹ کم ہے، واپڈا کے مطابق اپنے تحفظ کی سطح تقریباً 1214 فٹ ہے جبکہ مکمل صلاحیت 1242 فٹ ہے۔

اس طرح تربیلا میں قابل استعمال پانی تقریباً 51 لاکھ 80 ہزار ایکڑ فٹ رہا جبکہ اس کے زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کی صلاحیت تقریباً 73 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔

یکم اپریل سے تقریباً 65 لاکھ ایکڑ فٹ پانی بحیرہ عرب میں بہہ چکا ہے جو کہ تربیلا ڈیم کے مجموعی ذخیرہ سے زیادہ ہے، 1991 کے پانی کی تقسیم کے معاہدے کے تحت انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)، واٹر ریگولیٹر اور واپڈا کو ماحولیاتی وجوہات کی بنا پر کوٹری بیراج سے کم از کم 80لاکھ ایکڑ بہاؤ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

ارسا نے رم اسٹیشنوں پر 4 لاکھ 17 ہزار کیوسک کے کل دریا کے بہاؤ کی اطلاع دی جس میں سے تقریباً 3 لاکھ 80 ہزار 400 کیوسک پانی آبپاشی کے نظام میں چھوڑا گیا، جس سے زیادہ تر منگلا اور تربیلا ڈیموں میں محفوظ کرنے کے لیے تقریباً 47,000 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔

اطلاعات کے مطابق تربیلا ڈیم پر دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 256,400 کیوسک جبکہ اس کل اخراج 235,000 کیوسک تھا۔

نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل 66,400 کیوسک کی رفتار سے بہہ رہا تھا جبکہ منگلا ڈیم پر دریائے جہلم کا بہاؤ 25 ہزار 800 کیوسک جبکہ اخراج 10,000 کیوسک رہا۔

مرالہ ہیڈ ورکس پر دریائے چناب کا اخراج 62 ہزار 700 کیوسک پر بہہ رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں