تحریک انصاف کی بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی درخواست وزارتِ داخلہ کو موصول


پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی درخواست وزارتِ داخلہ کو موصول ہوگئی۔ 

متن کے مطابق بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کو بانی سے جیل میں ملنے کی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آخری دفعہ ہمارے وکیلوں کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ میں ملاقات 3 اکتوبر کو ہوئی۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں