تاپسی پنو کا شوہر میتھیاس بو سے متعلق نہ جاننے والوں پر طنز

تاپسی پنو کا شوہر میتھیاس بو سے متعلق نہ جاننے والوں پر طنز


بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے اپنے شوہر، بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بو سے متعلق معلومات نہ رکھنے والے مداحوں پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ’ فیور ایف ایم‘ کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں شوہر، میتھیاس بو سے متعلق کھل کر بات کی ہے اور ایسے لوگ جو اُن کے شوہر سے متعلق کچھ نہیں جانتے ہیں، اُن پر طنز کیا ہے۔

اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ’بہت سے لوگ صرف اس لیے میرے شوہر سے متعلق کچھ نہیں جانتے کیوں کہ وہ (میتھیاس بو) نہ تو کوئی کرکٹر ہیں اور نہ ہی بزنس مین۔‘

تاپسی پنو نے کہا ہے کہ میں ایسے لوگوں کے لیے بہت دکھی محسوس کرتی  ہوں جن کو کچھ پتہ نہیں ہے کہ میرے شوہر کرتے کیا ہیں، وہ میرے شوہر سے متعلق سوال پوچھتے ہیں کہ یہ لڑکا کون ہے اور کیا کرتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ شاید لوگ جانتے ہی نہیں کہ میرے شوہر بیڈمنٹن کی دنیا میں سب سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے والوں میں سے ایک کامیاب کھلاڑی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ تاپسی پنو کے شوہر، میتھیاس بو برسوں سے مردوں کے ڈبلز کے لیے ہندوستانی بیڈمنٹن ٹیم کے کوچ ہیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کنگ، شاہ رُخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کی ساتھی اداکارہ تاپسی پنو نے مارچ 2024ء میں ادے پور میں ایک نجی تقریب کے دوران ڈنمارک کے سابق بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بو سے شادی کی تھی۔

کام کے محاظ پر اداکارہ تاپسی پنو جَلد ہی نیٹ فلکس شو ’حسین دل ربا‘ میں نظر آئیں گی، جو کہ 2021ء میں ریلیز ہونے والے شو ’حسین دل ربا‘ کا سیکوئل ہے۔

اس فلم میں وکرانت میسی اور سنی کوشل بھی شامل ہیں، یہ نیٹ فلکس شو 9 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں