تاجر دوست اسکیم کے تحت اب تک 46 ہزار 237 تاجروں کی رجسٹریشن مکمل ہو گئی۔
ایف بی آر کے مطابق ملک کے 6 بڑے شہروں میں 41 ہزار 906 ریٹیلرز کو رجسٹر کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 17 ہزار 358 تاجروں نے رجسٹریشن کرائی جبکہ کراچی میں اب تک 6 ہزار 818 تاجروں نے اپنی رجسٹریشن کرائی۔
ایف بی آر نے یکم اپریل 2024 سے تاجروں کی رجسٹریشن مہم شروع کی تھی اور یکم جولائی 2024 سے تاجروں پر سالانہ ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔